قندھار: طالبان کے حملے میں اعلٰی افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک


افغان

                                                جنرل رازق طالبان کے بڑے حریف تھے

افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں صوبے کی پولیس کے سربراہ عبدل رازق اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ ہلاک ہو گئے جبکہ امریکی فوج کے کمانڈر بال بال بچ گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور باڈی گارڈ کے روپ میں تھا اور اس نے سیکورٹی افسران کے میٹنگ سے باہر نکلنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی۔ نیٹو کے مطابق امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر واقعے میں بچ گئے لیکن ان کے ساتھ موجود دو اور امریکی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں اتوار کو ہونے والے انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کابل میں موجود بی بی سی کے نمائندے سکندر کرمانی کے مطابق جنرل رازق طالبان کے بڑے حریف تھے۔ نیٹو کے ترجمان کرنل نٹ پیٹرز نے کہا کہ امریکی شہری حملہ آور کی فائرنگ کی زد میں آگئے لیکن اب انھیں وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32541 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp