اداکارہ میرا حقوق زن شوئی کیس میں ضابطہ فوجداری کارروائی شروع کرنے کی درخواست دائر


اداکارہ میرا کے شوہرعتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دائر کی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے میرا کیس کے حوالے سے 25 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔ لاہورکی کینٹ کورٹ میں عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست متن کے مطابق اداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحال کیا جائے۔

درخواست کے مطابق میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی لہٰذا عدالت فوجداری کاروائی روکنے کا حکم دے۔ سال 2016 میں اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

کینٹ کورٹ کی عدالت نے 26 جولائی 2016 کو فوجداری کارروائی روک دی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).