پنجاب میں میٹرو بس سروس پر سبسڈی ختم کر کے کرایہ بڑھا دیا گیا


 

 حکومت نے پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بسوں کے کرائے سے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میٹرو بس کا کرایہ 50 سے 100 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہور میں شاہدرہ سے گجو مٹہ چلنے والی میٹرو بس کےکرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر کیے جائیں گے۔ لاہور میں سیاحوں کے لئے ڈبل ڈیکر بس کےکرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پرسالانہ12 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).