سنہ 2018 کے آرمی فوٹوگرافی مقابلے کی بہترین تصاویر


ہیلی کاپٹر

Cpl Tom Evans / MOD

ایک فوجی کے اوپر منڈلاتے ہیلی کاپیٹر کے دلکش منظر کو سنہ 2018 کے آرمی فوٹوگرافک کمپیٹیشن کی تمام تصاویر میں سے بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔

اس تصویر کو ’گارڈین اینجل‘ کا عنوان دیا گیا جو فوجی فوٹوگرافر کورپورل ٹام ایونز نے بنائی تھی۔ انھیں گذشتہ 12 ماہ کے دوران فوجی زندگی کی بہترین عکاسی کرنے پر سال کے بہترین فوٹوگرافر بننے کا اعزاز بھی ملا ہے۔

ویلز کے قصبے بریکن میں مقیم ٹام ایونز کہتے ہیں کہ ’فوج میں فوٹوگرافر ہونا سب سے بہترین کام ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے تمام فوج، ہر تجارت اور ہر کیپ بیج کے علاوہ انھیں دنیا بھر میں بہت سے شاندار اور مختلف مقامات پر کام کرتے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے ہمیں ایک منفرد نکتہ نظر دیکھنے کو ملتا ہے۔’‘

اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں 1500 سے زائد تصاویر موصول ہوئیں۔ اس سالانہ مقابلے میں تمام فوجی اہلکار شرکت کر سکتے ہیں جو دنیا بھر میں فوجیوں کے کام اور کھیل کو کیمرے میں آنکھ میں محفوظ کرتے ہیں۔

تین سپاہی

Cpl Tom Evans / MOD
ٹام ایونز کے ایوارڈ یافتہ پورٹفولیو میں سے ایک منتخب تصویر: نیٹو میں شامل کوئنز ڈیگون گارڈز پولینڈ میں منعقد کثیرملکی جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کینیڈا

Cpl Tom Evans / MOD
کینیڈا کے علاقے کینیڈین پریئریز میں کنگز رائل ہسرز اور 4 آر ای ایم ای کے 1200 سے زائد سپاہی گرمی میں سخت مشقیں کر رہے ہیں۔

باکسنگ

Cpl Tom Evans / MOD
1 رائفلز کے ارکان انٹرکمپنی باکسنگ ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل

کوروپول بیکی براؤن کو ان کی تصویر ’ایک سپاہی کی مسکراہٹ‘ پر بہترین پورٹریٹ (پروفیشنل کیٹیگری) کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیکی براؤن کہتی ہیں کہ ’میں کابل میں آپریشن ٹورال کے لیے جنگی کیمرہ ٹیم کے ساتھ تعینات تھی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارا کام وہاں مختلف کام کرتے ہوئے لوگوں کی فلمنگ اور فوٹوگرافی تھا تاکہ عام عوام کو وضاحت کر سکیں کہ ہمارے جوان وہاں کیا کر رہے ہیں۔‘

’میرے ساتھی ویلش گارڈز کے ایک اہلکار کا انٹرویو کر رہے تھے جبکہ میں اپنے پورٹریٹ شوٹ کی تیاری کر رہی تھی، چنانچہ میں نے ان میں سے ایک جوان اپنے شاٹ کے لیے بلایا۔ جب میں سیٹنگ کر رہی تھی اور اسے معلوم نہیں تھا کہ میں اس کی تصویر بنا رہی تھی۔ میں اس کی ایک عمدہ مسکراہٹ پکڑنے میں کامیاب رہی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں بہت سے لوگ اس تاثر کو سمجھ سکتے ہیں۔ ہمارے جوان اپنی ملازمت سے واقعی لطف اندوز ہوتے ہیں جب وہ گھر سے دور اور میدان میں ہوتے ہیں۔‘

فوجی کی مسکرہٹ

CPL REBECCA BROWN / MOD

کوروپول بیکی براؤن نے ’سٹوری‘ (پروفیشنل کیٹیگری) کا ایوارڈ بھی حاصل کیا جو انھیں کینیا میں شہریوں کے لیے لگائے میڈیکل اور ڈینٹل کلینکس کی سلسلہ وار عکاسی پر دیا گیا۔

یہ کلینکس کینیا کی وزارت صحت، برطانوی فوج کے طبی عملے اور کینیا کی ڈیفینس میڈیکل سروسز اور کینین ریڈکراس کے رضاکاروں کے ساتھ اشراک سے قائم کیے گئے تھے۔

کلینک

CPL REBECCA BROWN / MOD

کلینک

CPL REBECCA BROWN / MOD

کلینک

CPL REBECCA BROWN / MOD

اس تصویر مقابلے کے فاتحین کا اعلان بدھ کو لندن کے امپیریل وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

اس سال اس مقابلے ججز میں بی بی سی کے پکچر ایڈیٹر فلپ کومز اور پریس ایسوسی ایشن کے پکچر ایڈیٹر مارٹن کین تھے۔

اس مقابلے میں شامل چند دیگر بہترین منتخب تصاویر پیش ہیں۔

کیڈٹ کیٹ نائٹ کی اس تصویر کو پوٹریٹ (ایمیچور کیٹیگری) میں دوسری بہترین تصویر قرار دیا گیا

AUO Kate Knight / MOD
کیڈٹ کیٹ نائٹ کی اس تصویر کو پوٹریٹ (ایمیچور کیٹیگری) میں دوسری بہترین تصویر قرار دیا گیا

سارجنٹ ڈیک ٹریلر کی 'گیٹ اپ ہیئر' کے عنوان سے اس تصویر میں ایک فوجی حملے کے دوران حکم جاری کر رہا ہے۔ اس تصویر کو 'سولجرنگ' (پروفیشنل کیٹیگری) کا فاتح قرار دیا گیا

Sgt Dek Traylor / MOD
سارجنٹ ڈیک ٹریلر کی ‘گیٹ اپ ہیئر’ کے عنوان سے اس تصویر میں ایک فوجی حملے کے دوران حکم جاری کر رہا ہے۔ اس تصویر کو ‘سولجرنگ’ (پروفیشنل کیٹیگری) کا فاتح قرار دیا گیا

ایمی لپٹن کی اس تصویر کو آپریشن کیمرہ (جنرل پبلک کیٹیگری) کی دوسری بہترین تصویر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Senior Aircraftman Amy Lupton / MOD
ایمی لپٹن کی اس تصویر کو آپریشن کیمرہ (جنرل پبلک کیٹیگری) کی دوسری بہترین تصویر کا ایوارڈ دیا گیا۔

لانس کورپورل ایڈم بلیکمور ہیل کی اس ڈرامائی تصویر نے سپورٹس (ایمیچور کیٹیگری) کی بہترین تصویر ایوارڈ حاصل کیا۔

LCoH Adam Blackmore-Heal / MOD
لانس کورپورل ایڈم بلیکمور ہیل کی اس ڈرامائی تصویر نے سپورٹس (ایمیچور کیٹیگری) کی بہترین تصویر ایوارڈ حاصل کیا۔

ایمیچور فوٹوگرافر ٹام فرینکس کی یہ تصویر دوسرے نمبر پر رہی

Tpr Tom Franks / MOD
ایمیچور فوٹوگرافر ٹام فرینکس کی یہ تصویر دوسرے نمبر پر رہی

انگلینڈ کے علاقے سڈل ورتھ مور، یارکشائر میں سپاہی آگ بجھانے والے عملے کی مدد کر رہے ہیں۔ سارجنٹ ڈونلڈ ٹوڈ نے 'سٹوری' (پروفیشنل کیٹیگری) میں اس سلسلہ وار تصاویر پر دوسرا انعام حاصل کیا۔ جون میں یہاں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 4 سکاٹ بٹالین کے 100 فوجیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

Sergeant Donald Todd / MOD
انگلینڈ کے علاقے سڈل ورتھ مور، یارکشائر میں سپاہی آگ بجھانے والے عملے کی مدد کر رہے ہیں۔ سارجنٹ ڈونلڈ ٹوڈ نے ‘سٹوری’ (پروفیشنل کیٹیگری) میں اس سلسلہ وار تصاویر پر دوسرا انعام حاصل کیا۔ جون میں یہاں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 4 سکاٹ بٹالین کے 100 فوجیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

'دی نیوگارڈ' کے عنوان سے سارجنٹ پال رنڈل کی رائل لاجسٹکس کورپس کی یہ تصویر پپروفیشنل فوٹوگرافر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہی۔

Sgt Paul Randall / MOD
‘دی نیوگارڈ’ کے عنوان سے سارجنٹ پال رنڈل کی رائل لاجسٹکس کورپس کی یہ تصویر پپروفیشنل فوٹوگرافر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp