538 رنز کا ہدف، آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گر گئی


فنچ

آسٹریلوی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں تیزی سے رن بنائے ہیں

ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز جاری ہے۔

آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر قبل تک دو وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے اور اس وقت کریز پر ایرون فنچ اور مچل مارش موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جمعے کو فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے 49 رنز سے اننگز شروع کی اور سکور 71 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر محمد عباس نے ہیڈ کو وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو دوسری وکٹ دلوا دی۔

اس سے قبل شان مارش کھیل کے تیسرے دن آخری سیشن میں میر حمزہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ بنے تھے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد زخمی ہونے کی وجہ سے جمعے کو میدان میں نہیں آئے ہیں اور ان کی جگہ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سرانجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی اور اسے آسٹریلیا پر 537 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بحران سرفراز کو واپس لے آیا

ابوظہبی: پاکستان کی برتری 500 رنز سے تجاوز کر گئی

ابوظہبی: دوسرے دن کا اختتام، پاکستان 281 رنز آگے

ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام

‘قصور سارا ٹیسٹ کرکٹ کا ہے!’

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں جن میں سے بابر اعظم صرف ایک رن کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے 81، اظہر نے 64 جبکہ فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔ انھوں نے اس میچ میں کل آٹھ وکٹیں لی ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عباس نے پانچ، بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز دو میچوں پر مشتمل ہے۔ دبئی میں کھیلا جانے والے پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32488 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp