طاہر القادر ی کی ق لیگ کو دھرنے میں شرکت کی دعوت


qadriپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کو ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم ہر فورم پر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ موجودہ حکمرانوں کے ظلم کی خونی داستان ہے جس کے مظلوموں کو انصاف ملنا ضروری ہے، شہداکا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحہ پر سب سے پہلے منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔


Comments

FB Login Required - comments