طاہر القادر ی کی ق لیگ کو دھرنے میں شرکت کی دعوت


\"qadri\"پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کو ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کو کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم ہر فورم پر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ موجودہ حکمرانوں کے ظلم کی خونی داستان ہے جس کے مظلوموں کو انصاف ملنا ضروری ہے، شہداکا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحہ پر سب سے پہلے منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments