جمال خاشقجی نے آخری کالم میں کیا لکھا؟


امریکی اخبار نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا آخری کالم شائع کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جمال خاشقجی نے آخری کالم میں عرب ملکوں میں اظہار آزادی رائے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔ کالم میں جمال خاشقجی نے لکھا ہے کہ عرب ملکوں میں سرکاری میڈیا کی جانب سے غلط معلومات فراہم کی جاتی ہیں، عربوں کو خود ان کی زبان میں آزاد میڈیا کی ضرورت ہے۔

سعودی صحافی نے مزید لکھا کہ عرب سپرنگ سے امید کی کرنیں جلد ہی دم توڑ گئیں بلکہ اندھیرا اور گہرا ہو گیا۔ میڈیا کے خلاف کریک ڈاﺅن پر کوئی عالمی رد عمل نہ آنے پر عرب ملکوں میں کریک ڈاﺅن کا عمل اور تیز ہو رہا ہے۔

دو اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے جمال خاشقجی کا یہ کالم ان کے مترجم نے 3 اکتوبر کو امریکی اخبار کو بھیجا تھا۔ جمال خاشقجی کا انگریزی کالم ذیل کے لنک پر پڑھا جا سکتا ہے

https://www.washingtonpost.com/opinions/global-opinions/jamal-khashoggi-what-the-arab-world-needs-most-is-free-expression/2018/10/17/adfc8c44-d21d-11e8-8c22-fa2ef74bd6d6_story.html?noredirect=on&utm_term=.b18008f644c1


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).