جمال خاشقجی کی موت قونصل خانے میں لڑائی کے بعد ہوئی: سعودی حکومت کا اعتراف


جمال

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت استنبول میں سعودی قونصل خانے میں لڑائی کے بعد ہوئی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد نائب انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطانی کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 18 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتہ ہیں‌ جبکہ ترک حکام کا الزام ہے کہ انھیں قتل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے جمال خاشقجی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کی موت کی تحقیقات کر رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے داخلی تحقیقات کے نتیجے میں اپنے انٹیلی جنس سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ’جنرل انٹیلی جنس کے نائب صدر احمد عسیری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔‘ اس کے علاوہ شاہی عدالت کے سینیئر مشیر سعود القحطانی کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp