چند روز میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہونے سے ملکی سیاست میں طوفان برپا ہو جائے گا: چوہدری غلام حسین


پرانے صحافی و تجربہ کار ٹیلی ویژن اینکر چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہونے جا رہی ہے جو پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا دے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیوم اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈ لیک ہوئی تھی جبکہ سیف الرحمان کی کال ریکارڈنگ سمیت اور بھی بہت سی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو چکی ہیں جن سے اہم نتائج برامد ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان تمام آڈیو ریکارڈنگز سے کہیں زیادہ اہم آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی پروگرام میں آن ائیر کر دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).