کیا فٹ رہنے کے لیے آپ پسینہ نکالتے ہیں؟


ورزش

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش چاہے جو بھی ہو صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے

ہم صحت مند رہنے کے لیے مختلف اقسام کی ورزش کرتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ پسینہ نکالنے کے لیے کوشش نہیں کرتے یا کیا ہم ایسا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔

تو کیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس میں آپ کا سانس بھی نہ پھولے اور صحت کو بھی فائدہ پہنچے۔

شاید ‘ٹائی چی’ اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکے۔

مزید پڑھیے

ورزش نہ کرنے سے بڑھاپا جلدی آ سکتا ہے

’ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ہر چوتھے شخص کو خطرہ ہے‘

کتنی ورزش سے دل کی شریانیں صحتمند رہتی ہیں؟

لیکن یہاں یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آہستہ آہستہ انداز میں کی جانے والی کوئی ورزش تیز اور پاور کے ساتھ کی جانے والی کوشش کا متبادل ہو سکتی ہے؟

پہلے پہل یہ صرف جسمانی دفاع کے لیے بنا تھا لیکن پھر سینکڑوں برس گزرنے کے بعد اس نے سلسلہ وار دھیمے انداز کی حرکات و سکنات کا روپ دھار لیا جو ہمارے جسم اور دماغ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

ٹائی چی بمقابلہ زُمبا

ورزش

ٹرسٹ می آئی ایم اے ڈاکٹر کی ٹیم

برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین نے ٹرسٹ می آئی ایم ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ کام کیا۔

اس میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے والے ایک چھوٹے سے گروپ کے ممبران کی عمریں 65 سے 75 کے درمیان تھی۔ ان میں سے کوئی ایک بھی باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتا تھا۔

انھیں زمبا گولڈ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ 12 ہفتے تک باقاعدگی سے ورزش کریں۔ یہ وہ ورزش تھی جو ادھیڑ عمر کے افراد کے لیے تھی۔ دیگر افراد کو ٹائی چی کرنے کو کہا گیا۔

ان 12 ہفتوں کی ابتدا، درمیان اور اختتام پر اس گروپ میں شامل لوگوں کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔ اس سلسلے میں ان کی خون کی شریانوں کو بھی ماپا گیا۔

جتنی لچک خون کی شریانوں میں نظر آتی ہے اتنا ہی انسانی جسم صحت مند ہوتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے جسم میں دباؤ اور کسی بھی قسم کی وزش کے نتیجے میں ہونے والی خون کی کیمائی تبدیلی، عمل تکسید کے درجے کی پیمائش بھی کی۔

جیسی کہ توقع کی گئی تھی، اس کے مطابق ہی زمبا گروپ میں شامل تمام افراد 12 ہفتے بعد فٹ تھے۔ ان کی خون کی رگیں پہلے کی نسبت زیادہ لچکدار تھیں ان کا بلڈ پریشر کم ہو چکا تھا اور ان کے بلڈ پریشر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی۔

حیران کن طور پر ٹائی چی گروپ میں شامل افراد کی صحت کے نتائج بھی بہت اچھے تھے یعنی ان کا بلڈ پریشر بھی کم ہوا اور رگیں لچکدار ہو گئیں۔

‘ہر ورزش اچھی ہے’

لیکن پھر اتنی آہستہ حرکات والی ٹائی چی نے یہ کیسے کیا؟

اس کا جواب یہی ہو سکتا ہے کہ ٹائی چی لگتی تو آہستہ ہے لیکن حقیقت میں اثر پزیری کے حوالے سے یہ اتنی دھیمی نہیں۔

ڈاکٹر جیت ویلدوے جزن جو کہ بائیولوجیکل سائیکولوجی کی لیکچرر ہیں وہ بھی اس تحقیق کا حصہ تھیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہم نے تحقیق میں دیکھا ہے کہ ٹائی چی سے بھی ویسے ہی دل کی رفتار بڑھتی ہے جیسے کسی اور تیز رفتار ورزش سے بڑھتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ کسی بھی مقدار میں ہر طرح کی ورزش آپ کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp