جنسی ہراسانی کا الزام: نانا پاٹیکر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہر


اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار نانا پاٹیکر مکمل طور پر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہر ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے اور فلم میں جتنے مناظر کی عکس بندی ہوچکی ہے، انہیں بھی تلف کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ کی مدعیت میں ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکرکیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ اداکار نانا پاٹیکر کے علاوہ دیگر 3 شخصیات بھی مقدمے میں نامزد ہیں جن میں کوریو گرافر گنیش اچاریہ، ڈائریکٹر راکیش سارنگ اور پروڈیوسر سمیع صدیقی شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).