جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں: بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا


بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں، عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹسکا چوپڑاکا کہنا تھا کہ ان عورتوں کی اپنی ذاتی سیکیو رٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا؟ وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں؟ جہاں انھیں کسی مشکوک انسان سے ملنے ہوٹل جانا پڑے۔اداکارہ نے کہا کہ عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں اورایسے مردوں کو بتا دیں، نہیں کا مطلب نہیں ہوتا ہے۔

ٹسکا چوپڑا نے کہا کہ اپنے کریئر کے لیے شارٹ کٹ نہ لیں محنت سے کام کریں، اگر آپ با صلاحیت ہیں تو دیر سے سہی لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).