خشوگی معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی: سعودی وزیر خارجہ


سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خشوگی کے معاملے میں بہت بڑی غلطی ہوئی اور اس معاملے کو چھپانا مزید غلطی تھی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نہیں جانتا کہ جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا اور لاش کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خشوگی کی موت سے متعلق جومعلومات ملیں، وہ دیتے رہیں گے، حقائق سامنے لانے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہد جمال خشوگی کےقتل سے متعلق آگاہی سے انکار کر چکے ہیں، اس قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).