امریکہ: شیرنی نے اپنے بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا


Lioness Zuri of Indianapolis zoo

                                            شیروں کا یہ جوڑا گذشتہ آٹھ سال سے ایک ہی پنجرے میں رہتا تھا اور 2015 میں ان کے تین بچے بھی ہوئے تھے۔

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے اپنے تین بچوں کے باپ پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا ہے۔ 12 سالہ زوری نامی شیرنی نے 10 سالہ نیئک نامی ببر شیر پر امریکی شہر انڈیانوپلس کے ایک چڑیا گھر میں حملہ کیا تو چڑیا گھر کا عملہ انھیں علیحدہ نہیں کر سکا۔ بعد میں وہ شیر دم گھُٹنے سے مر گیا۔

شیروں کا یہ جوڑا گذشتہ آٹھ سال سے ایک ہی پنجرے میں رہتا تھا اور 2015 میں ان کے تین بچے بھی ہوئے تھے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نیئک ایک شاندار شیر تھا اور ہم اسے بہت یاد کریں گے۔‘ عملے کا کہنا ہے کہ شیروں کے پنجرے سے حد سے زیادہ دھاڑوں سے انھیں پتا چلا کہ کچھ غیرمعمولی ہو رہا ہے۔ زوری نے نیئک کو گلے سے پکڑا ہوا تھا اور عملے کی دونوں کو علیحدہ کرنے کی کوششیں ناکام رہی تھی۔

عملے کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کبھی بھی غیر معمولی جارحیت نہیں دیکھی گئی تھی۔ تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے واقعے کے بعد کہا ہے کہ شیروں کی دیکھا بھال کے طریقہ کار میں کسی تبدیلی کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp