شادی شدہ لوگ گھر سے باہر پیار، محبت اور جسمانی تعلق کے دوسرے بندھنوں میں کیوں الجھتے ہیں؟


شادی شدہ لوگ بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟ بالآخر مشکل سوال کا جواب مل گیا

 

شادی شدہ لوگ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کیوں کرتے ہیں۔ شادی شدہ لوگوں کو بے وفائی کے مواقع فراہم کرنے والی معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ ایشلے میڈیسن کے ایک اندرونی شخص نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روبن بوئیل ایشلے میڈیسن کی پیرنٹ کمپنی روبی لائف کے صدر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشلے میڈیسن کے ذریعے اب تک لاکھوں مردوخواتین اپنے شریک حیات سے بے وفائی کر چکے ہیں اور ان کے ڈیٹا کے تجزئیے سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اکثر ایسے مردوخواتین بے وفائی کی طرف راغب ہوتے ہیں جن کے ازدواجی رشتے میں کسی نہ کسی چیز کی کمی ہو۔

روبن بوئیل کا کہنا تھا کہ ”اکثر مالی طور پر مستحکم مردوخواتین ہماری ویب سائٹ کے ذریعے بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو اجنبی مردوخواتین سے ملنے کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں۔ تاہم ان کے بے وفا ہونے کی وجہ یہ نہیں کہ ان کے لیے بے وفائی آسان ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے شریک حیات کی طرف سے وہ توجہ نہیں مل رہی ہوتی جتنی انہیں خواہش ہوتی ہے۔ “

روبن بوئیل کے مطابق بے وفائی کرنے والے ہر مرد اور عورت کی بے وفائی کی کہانی مختلف ہوتی ہے لیکن ان سب میں کئی پہلو یکساں ہوتے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایسے مردوخواتین کی شادی شدہ زندگی میں کسی ایسی چیز کی کمی ہوتی ہے جس کے متعلق وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔یہ چیز محبت، توجہ، دلی و جذباتی وابستگی یا کچھ بھی ہو سکتی ہے، حتیٰ کہ پسند کیے جانے اور چاہے جانے کی خواہش بھی لوگوں کو بے وفائی کی طرف راغب کرتی ہے جو ان کے شریک حیات پوری نہیں کر رہے ہوتے۔کچھ مردوخواتین تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی شادی شدہ زندگی کو بچانے کے لیے طلاق لے کر دوسری شادی کرنے کی بجائے خفیہ طور پر کسی اور سے ناجائز تعلق استوار کر لیتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے والے اکثر مردوخواتین کہتے ہیں کہ اگر ایشلے میڈیسن نہ ہوتی تو ان کی شادی اب تک ختم ہو چکی ہوتی، کیونکہ اس صورت میں وہ خفیہ طور پر اپنی خواہش کی تکمیل نہ کر سکتے اور انہیں دوسری شادی کے لیے پہلی شادی ختم کرنی پڑتی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).