میں نے آپ کے خلاف مقدمہ نہیں بنوایا: نوازشریف کا آصف زرداری کے لئے پیغام


 

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے،سربراہ جے یو آئی (ف)نے نواز شریف تک آصف زرداری کا شکوہ پہنچا دیا۔

نوازشریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا۔ مجھے آپ کے خلاف مقدمے کاعلم ہی نہیں تھا۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ سابق صدرکی غلط فہمی دور کر دیں۔

واضح رہے گزشتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).