ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے میں سعودی عرب بطور ریاست ملوث نہیں: امریکا


\"1\"امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف جان برینن کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے میں سعودی عرب بطور ریاست ملوث نہیں اور کسی سعودی حکام نے اس حملے کی حمایت نہیں کی۔
عرب ٹی وی “العربیہ” کو انٹرویو دیتے ہوئے جان برینن کا کہنا تھا کہ 2002 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں سعودی عرب کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا جس پر بعدازاں نظرثانی کی گئی جب کہ تفتیش کاروں نے رپورٹ کی تیاری میں کی گئی غلطیوں کا بھی ازالہ کردیا جب کہ ہم نے ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کا نائن الیون حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے 28 صفحات میں یہ بات واضح کردی گئی ہے سعودی عرب بطور ریاست، کوئی ادارہ یا کوئی سرکاری عہدیدار ان حملوں میں بالواسطہ یا براہ راست ملوث نہیں تھا، ہم اس رپورٹ کے منظر عام پر لانے کے حامی ہیں اور امید ہے کہ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی اسے جلد جاری کرے گی۔
سی آئی اے چیف نے کہا کہ اس وقت کے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ اور سابق سینیٹر باب گراہم نے مبینہ طور پر رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی حکام نے حملہ آوروں کو معاونت فراہم کی جس کا ذکر تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا، میرے خیال میں ان 28 صفحات کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے تاہم سعودی عرب کی حملوں میں سازش کو ثبوت تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔
جان برینن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تناو¿ اور کشیدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات خوش گوار سطح پر قائم ہیں جب کہ امریکا سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین تعلقات اور دو طرفہ تعاون قائم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments