وزیراعظم کی صحت بہتر : اہلیہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک میں چہل قدمی


\"primeminister\"آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، انہوں نے اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔
وزیر اعظم نواز شریف ان دونوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے مکمل صحت یاب ہو رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم نے اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 18 ویں روزے کے بعد پاکستان آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments