وزیراعظم کا مبینہ انٹرویو: آئرش خاتون صحافی اور نعیم الحق آمنے سامنے


 

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے آئرش صحافی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے کسی کو انٹرویو کی پیش کش کی گئی اور نہ ہی درخواست۔ نعیم الحق نے کہا کہ کرکٹ رائٹر اور عمران خان کے دوست جان اوسبورن وزیراعظم کے پاس اپنی نئی کتاب پیش کرنے آئے تھے۔ ان کے ساتھ تین دیگر افراد بھی تھے جنہیں ہم نہیں جانتے، ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیا تھا

دوسری جانب آئرش صحافی امانڈا کوکلے نے نعیم الحق کے اس بیان کی تردید کی ہے اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 14 اکتوبر اتوار کے روز وہ اور تین برطانوی تجزیہ کار میڈیا وفد کی حیثیت سے پاکستان گئے تھے جہاں انہیں وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبر ہفتے کے روز ہماری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور ہم نے اُن کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ اور بارہ منٹ تھا۔ آئرش صحافی نے نعیم الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اور سرفراز حسین کے ساتھ آپ بھی وہاں موجود تھے۔

پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کوئی انٹرویو نہیں دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).