پٹرولیم مصنوعات کی درآمد: حکومت کو چھ ماہ میں 201 ارب کی بچت


\"petrol\"خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔
چھ ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو چھ ماہ کے دوران تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوان 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی تیل درآمد کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments