انوشکا نے ’سلطان‘ کے لیے ہریانہ کی خواتین ریسلرز سے ٹریننگ لی


anoshka1انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی ان باصلاحیت اور باہمت ہیروئنز میں ہوتاہے جو اپنے کردار پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔
اس کی ایک مثال ان کی سلمان خان کے ساتھ فلم”سلطان“ہے۔اس فلم کے بارے میں ابھی بہت کچھ منظر عام پر آنا باقی ہے تاہم ایک جریدے کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے ریسلر بننے کے لیے خوب محنت کی یہاں تک کہ ہریانہ کے اس روائتی کھیل کے حوالے سے فلم میں اپنے کردار میں مزید جان ڈالنے کے لیے انھوں نے مقامی خواتین ریسلرز سے بھی مدد لی۔
انوشکا شرما نے ان ریسلر لڑکیوں سے وہ داو¿ پیچ سیکھے جو انھوں نے اپنے فلمی کردار میں آزمانے تھے۔انوشکا شرما نے ان لڑکیوں سے مقامی ہریانوی زبان بھی سیکھنے کی کوشش کی ،چھوٹے چھوٹے قصبات کی ان لڑکیوں نے انوشکا کو مقامی زبان کو درست طریقے سے بولنا بھی سکھایا۔


Comments

FB Login Required - comments