سلمان خان کو سمجھنا بہت مشکل ہے : ملائیکہ اروڑا


maliakaبالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے راز تو کھولے ساتھ میں اپنے ساتھ منسوب لوگوں کی زندگی کا سچ بھی سب پر واضح کردیا۔
اپنے سابقہ شوہر ارباز خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ڈانس نہیں کر سکتے۔ملائکہ کو ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اگلا ٹیٹو اپنے بیٹے آرہان کے نام کا بنواوئں گی۔اپنے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں پاگل مداح ہوتے ہیں،میرا بھی ایک پاگل مداح ہے جو ہر سا ل میری سالگرہ پر مجھے سرخ گلابوں کا تحفہ بھجواتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلمان ایسی شخصیت ہیں جنھیں جب تک وہ نہ چاہیں کوئی بھی نہیں جان سکتا۔ انھوں نے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندہ کرنے والے لمحے کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے میں ایک فیشن شو میں شریک تھی اور ریمپ پر ماڈلنگ کررہی تھی کہ اچانک میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں گر گئی۔


Comments

FB Login Required - comments