افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ : ایک اہلکار زخمی


\"afghan\"پاک افغان سرحد طورخم گیٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم بارڈر کے کراسنگ پوائنٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پاک فورسز نے فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کے لیے طورخم کراسنگ پوائنٹ پرگیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کا مقصد غیر قانونی نقل وحرکت پرنظررکھنا ہے کیوں کہ حالیہ دنوں میں بیشتر دہشت گرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔
واضح رہے پاک افغان سرحد پر طور خم بارڈر پر سب سے زیادہ نقل وحرکت ہوتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments