سمارٹ فون کی سکرین چھپانے والی مائیکرو چپ تیار


smart phoneترکی کے انجینئر نے ایسا چشمہ بنایا ہے جسے پہن کر آپ کے سمارٹ فون کی سکرین صرف آپ کو ہی نظر آئے گی اور دیگر افراد کو محض سادہ سکرین دکھائی دے گا۔
عوامی ہجوم یا پبلک ٹرانسپورٹ میں آپ فون استعمال کرتے ہیں تو لوگ بھی آپ کا فون دیکھنے لگتے ہیں۔
ترکی کے رہائشی اس مسئلے سے تنگ آکر ایک خاص چشمہ اور چپ بنانے کا اعلان کیا جسے پہن کر کوئی بھی شخص سمارٹ فون سکرین دیکھ سکتا ہے اور بقیہ دوسروں کو وہ دکھائی نہیں دیتا۔
انجینئر نے ایک چھوٹی سی مائیکرو چپ بنائی جو کسی بھی سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے سکرین کو سفید بنادیتی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاص عینک میں دوسری چپ لگائی جو بلیوٹوتھ کی مدد سے فون سے جڑ جاتی ہے اور سفید ڈسپلے کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ کو اصل سکرین دکھاتی ہے۔ یہ نظام ہر عینک کے لیے کارآمد ہے اور اس کی قیمت صرف 10 ڈالر یعنی ایک ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔
انجینئر کے مطابق اس چپ کے ذریعے آپ لیپ ٹاپ اور ٹی وی سکرین کو بھی دوسروں کی نظروں سے اوجھل بناسکتے ہیں۔ انجینئر نے اس کا مظاہرہ عوام میں کیا تو وہ حیران رہ گئے اور اب وہ اپنی حیرت انگیز ایجاد کو پیٹنٹ کرانا چاہتے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments