ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پر گھبراہٹ کا شکار ہوں: دپیکا پڈوکون


\"depika\"بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی فلم نگری کوفتح کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں قدم رکھ تو دیا ہے لیکن اپنے اس فیصلے پر وہ خود گھبراہٹ کا شکارہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے وہ بہت خوش ہیں، ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انہیں بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا لیکن وہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی اقرار کرتی ہیں کہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پروہ خاصی گھبراہٹ کا شکار ہیں۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کردارملنے کی اصل وجہ ان کا کامیاب ماضی ہے، انہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت اچھی امیدیں ہیں کہ مداح ان کی ہالی ووڈ فلم کو بھی سراہیں گے۔ بالی ووڈ میں نمبر ون کی دوڑ پردپیکا نے کہا کہ کام میں بہتری کے حوالے سے وہ اپنے آپ سے مقابلہ کرتی ہیں، کامیاب 2015 کے بعد انہیں پوری امید اور خواہش ہے کہ وہ آگے 2016 میں بھی اس سے بہتر پرفارمنس دیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ فلم “دا ریٹرن آف زینڈر کیج” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم میں ان کے مدمقابل فاسٹ اینڈ فیورس کے ہیرو وین ڈیزل ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔