انٹارکٹیکا سمندر میں برف کی ریکارڈ کمی سے سائنس دان پریشان


antarticaانٹارکٹیکا سمندر میں اس سال برف کی ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے جس سے سائنسدان پریشان ہیں۔
امریکی ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ پورے انٹارکٹیکا خطے میں برف کی مقدار صرف ایک کروڑ 20 لاکھ مربع کلومیٹر دیکھی گئی جس سے 2004 میں کم ترین برف کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، مئی میں نوٹ کی جانے والی برف میں اوسطاً 10 لاکھ مربع کلومیٹر کمی نوٹ کی گئی جو کیلیفورنیا کے 3 گنا رقبے کے برابر ہے، اس لحاظ سے سال 2016 میں انٹارکٹیکا میں کم ترین برف نوٹ کی گئی۔
نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے ڈائریکٹر مارک سیریز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا نہیں دیکھا۔ این ایس آئی ڈی سی نے ناسا کی ایک تصویر بھی دکھائی جس میں کینیڈا کے اوپربیوفورٹ سمندرمیں برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انٹارکٹیکا کا علاقہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شکارہے، انٹارکٹیکا میں کم برف سے پورا سمندر زیادہ حرارت جذب کرے گا اوراس تپش سے مزید برف پگھلے گی اوریہ سلسلہ چلتا رہے گا۔


Comments

FB Login Required - comments