حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کر لینے چاہئیں: خورشید شاہ


\"khorsheedقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز من و عن تسلیم کر لینے چاہئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کو وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے خود اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا لہٰذا حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرنے چاہئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا کہا ہے، پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز کرتی ہے تاہم اگر حکومت سے ٹی او آرز پر مذاکرات ناکام ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کو نیب کورٹ کے ذریعے سے سزا دلوائی گئی، سوئس عدالتوں میں بھی معاملہ اٹھایا گیا لیکن حکومت نے 3 سال میں کتنے ادارے اور ہسپتال بنائے اور ملک سے کتنی لوڈ شیڈنگ کم کی، دانش سکولوں میں 10 ہزار بچے بھی نہیں پڑھ سکے جب کہ سستی روٹی سکیم کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا اور کرپشن کی گئی، حکومت ہر بات کو سازش کہہ کر ٹال نہیں سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments