دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امام مسجد کا انگریزی سیکھنا ضروری ہے: ڈیوڈ کیمرون


david kamronبرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مساجد کے پیش امام کو انگریز ی سیکھنا ضروری ہے جبکہ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم نے داعش کے زہر کو ختم کرنے کے لیے برطانیہ میں مقیم مسلمان خواتین کے لیے بھی انگریزی زبان سیکھنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے مسلمان نوجوانوں کو اردو یاعربی نہیں آتی۔ ایسے نوجوانوں کو داعش کے زہر سے دور رکھنے اور انہیں سمجھانے کے لیے پیش امام کو انگریز ی آنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی 30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کوئی خاتون 30 ماہ میں انگریزی نہ سیکھ پائی تواسے برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امام مسجد کا انگریزی سیکھنا ضروری ہے: ڈیوڈ کیمرون

  • 21-01-2016 at 9:16 pm
    Permalink

    انگریزی جاننے کے باوجود امام مسجد نے ڈنگرکاڈنگرھی رھناھے۔انگریزی سے زیادہ ضرورت اس کی ذھنی سطح بلند کرنے کی اورانسانیت کی تعلیم دینے کی ھے۔

Comments are closed.