خواتین کیسے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں؟


’جو مَرد یہ چیز کھاتے ہیں خواتین اُن کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا، مَردوں کی مشکل حل کردی

 

 صنف مخالف کو متاثر کرنے کیلئے رنگ برنگے پنکھ لہراتے پرندوں کو تو آپ نے دیکھا ہوگا، اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی انسانوں کیلئے بھی کارگر ہے کیونکہ خواتین بھی دلکش و صحت سے بھرپور رنگت سے شدید متاثر ہوتی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ و سفید رنگت والے مرد خواتین میں بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں۔ اسی نظریے کی تصدیق کے لئے سائنسدانوں نے 43 مردوں کا انتخاب کیا، جن میں سے 23 کو ایک گروپ میں اور 20 کو دوسرے گروپ میں رکھا گیا۔ پہلے گروپ کو 12ہفتوں کیلئے ”بیٹا کیروٹین“ غذائی سپلیمنٹ کھلایا گیا، جو رنگت کو نکھارنے اور سرخ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سپلیمنٹ جلد کو عموماً زردی مائل سرخ کردیتا ہے، جسے سائنسدان بہترین صحت کی نشانی قرار دیتے ہیں۔

بارہ ہفتوں کے بعد 66 خواتین نے تحقیق میں شامل مردوں کی دلکشی کے بارے میں رائے دی۔ تمام خواتین نے بیٹاکیروٹین استعمال کرنے والے مردوں کی رنگت کو زیادہ دلکش قرار دیا، جبکہ دوسرے گروپ کے مرد، جنہیں بیٹا کیروٹین نہیں دی گئی تھی، کی رنگت ان کے مقابلے میں بے جان اور غیر دلکش قرار دی گئی۔

تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گندمی ہے تو خاص طور پر آپ کیلئے بہترین موقع ہے کہ بیٹاکیروٹین والی غذائیں استعمال کرکے اپنی رنگت کو زردی مائل سرخ بنالیں اور خواتین میں بے حد مقبول ہوجائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).