خواتین کی ویاگرا؛ ایک عورت ایک کہانی


خواتین کے لئے بھی ’ویاگرا‘ آگئی

 

   مردوں کی جنسی قوت کی گولی ویاگرا 27مارچ1998ءکو حادثاتی طور پر ایجاد ہوئی اور اب خواتین کے لیے بھی ’گلابی ویاگرا‘ متعارف کروا دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گلابی رنگ کی اس گولی کا نام ’لیڈی پریلوکس‘ (Lady Prelox)ہے جو خواتین کی جنسی قوت کو بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ گولی خاص طور پر عمر رسیدگی کی طرف بڑھتی ہوئی ان خواتین کے لیے بنائی گئی ہے جن کی ماہواری اوسطاً50سال سے زائد عمر کو پہنچ کر بند ہو جاتی ہے اور وہ جنسی عمل میں رغبت کھو دیتی ہیں۔

رپوٹ کے مطابق یہ گولی استعمال کرنے والی 49سالہ الیگزینڈرا پیٹرا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ”لیڈی پریلوکس نے میری ازدواجی زندگی بچا لی، ورنہ میرا گھر اجڑ جاتا۔ ایک سال قبل جب میری ماہواری میں مسئلہ آیا اور میں نے جنسی رغبت کھو دی۔میرا شوہر عمر میں مجھ سے 10سال چھوٹا ہے اور اگر یہی صورتحال رہتی تو ہماری علیحدگی یقینی تھی اور میں کسی بھی طور اکیلے زندگی نہیں گزارنا چاہتی تھی۔میں نے اپنی ایک سہیلی سے اس معاملے کا ذکر کیا تواس نے مجھے اس گولی کے متعلق بتایا اور استعمال کا مشورہ دیا۔ اب میں اس گولی کی بدولت بھرپور ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).