سپریم کورٹ کا این 153 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم


\"supremeسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن دیوان عاشق بخاری کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب ایک شخص نے جب ایف اے ہی نہیں کیا تو وہ بی اے اور ایم اے کیسے کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق بخاری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے منتخب ہوئے تھے ، پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا قاسم کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل الیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا تاہم دیوان عاشق بخاری نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments