برینڈن فریزر اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے ممبئی پہنچ گئے


\"mumy1\"ہولی وڈ اداکار برینڈن فریزر اپنی فلم ’دی فیلڈ‘ کی شوٹنگ کے لیے آج کل ممبئی میں موجود ہیں۔ایک طرف جہاں پاکستانی اداکار بولی وڈ اور بولی وڈ اداکار ہولی وڈ میں قسمت آزما رہے ہیں وہیں ہولی وڈ کے اداکار بھی اپنی فلموں کے لیے بولی وڈ کا رخ کررہے ہیں۔
ہولی وڈ کامیاب فلم ’دی ممی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار برینڈن فریزر ممبئی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ ردھیکا آپڈے، رونت روئے، نیرج کابی اور پریم چوپڑا بھی نظر آئیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار رونت روئے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہولی وڈ اداکار ممبئی میں اپنی امریکی فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔رونت کا مزید کہنا تھا ’میں ان (برینڈن) کے ساتھ کام کررہا ہوں اور بہت پرجوش ہوں، میری شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا، فلم کا سکرپٹ بہترین ہے اور میرا کردار کافی پیچیدہ ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا ’فلم کے کچھ حصے ممبئی میں اور کچھ دہلی میں شوٹ کیے جائیں گے، تاہم اصل فوکس دہلی پر رکھا جائے گا‘۔
’دی فیلڈ‘ ایک کرائم تھرلر فلم ہوگی جس کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments