پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں : امریکا


\"amrica\"امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر ہونے والی کشیدگی پر پاکستان اور افغانستان سے رابطے میں ہیں ، چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک سرحد پر ہونے والی کشیدگی کو پر امن طریقے سے حل کریں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، طورخم سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ کوئی جھڑپ یا پرتشدد واقعہ رونما ہو اور نہ ہی حالات کو مزید خرابی کی طرف جانا چاہیے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر جاری کشیدگی کو پر امن طریقے سے ختم کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments