آسیہ بی بی کیس؛ عدالتی فیصلے میں فوج کوگھسیٹنا افسوس ناک ہے، ترجمان پاک فوج


ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس کے عدالتی فیصلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوس ناک ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ تمام مسلمانوں کا حضورپاک ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے، حضور ﷺ سے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 سال سے عدالتوں میں چل رہا ہے، اس کا فیصلہ بھی قانونی معاملہ ہے،  بہترہوگا آسیہ بی بی کے معاملے میں قانونی عمل کومکمل ہونے دیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے اور چاہتے ہیں کہ صورتحال پُرامن طریقے سے حل ہوجائے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے، افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔ آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).