پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات بہت جلد طے کی جائےگی: دفتر خارجہ


\"daftrayدفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ملٹری سمیت مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں، باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں کی تحقیقات جاری ہے۔باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل نتائج اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات بہت جلد طے کی جائےگی، ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ایران پر بینکنگ ٹرانزیکشنز اور دیگر پابندیوں کے خاتمے سے، ہمارا ایران کے ساتھ تجارت سمیت دیگر کئی شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کی پاکستان میں منظم موجودگی نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments