شادی سے انکار پر خاتون نے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا


multanمخدوم رشید کے علاقے میں شادی سے انکار پر خاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی کردیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کی 3 بچوں کی ماں مومل عرف شمیم سے دوستی تھی، گزشتہ رات رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو صداقت نے مومل سے شادی سے بھی انکار کر دیا جس پر مومل نے بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی گیا۔
صداقت کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔


Comments

FB Login Required - comments