شادی سے انکار پر خاتون نے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا


\"multan\"مخدوم رشید کے علاقے میں شادی سے انکار پر خاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی کردیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کی 3 بچوں کی ماں مومل عرف شمیم سے دوستی تھی، گزشتہ رات رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو صداقت نے مومل سے شادی سے بھی انکار کر دیا جس پر مومل نے بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی گیا۔
صداقت کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments