ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاﺅن


\"brakedown\"ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہونے سے متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، شیخوپورہ کی مین لائن ٹرپ ہونے سے لاہور ، اسلام آباد اور شیخوپورہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرمل گدو پاور میں فالٹ آنے سے فراہمی معطل ہوئی ، گدو تھرمل پاور پلانٹ کے مین ٹرانسفارمر ٹی تھری میں آگ لگنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، کشمیر ، ملتان ، لاہور ، اٹک ، جہلم اور فیصل آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ، تمام شہر اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں اور لیسکو حکام کے پاس اس صورتحال کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں کہ بجلی کی فراہمی کب بحال ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments