اڑتا پنجاب: تنازعات میں گھرا موتی


\"Udta\"جیسے کہ آپ کو پتہ ہوگا کہ \”اڑتا پنجاب\” تنازعات کا شکار رہی ہے۔ ہندوستانی سنسر بورڈ نے اس پر بہت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس فلم میں بہت سارے مناظر، مواد اور زبان ایسی استعمال ہوئی ہے جو شائقین کے لئے مناسب نہیں ہے۔ لیکن جب میں نے یہ فلم دیکھی تو مجھی اندازہ ہوا کہ سنسر شپ کے نام پر کبھی کبھی بہت سارا کچرا منظور کر دیا جاتا ہے اور بہت سارا اچھا مواد صرف اس لئے مسترد کر دیا جاتا ہے کہ وہ ہماری خود ساختہ اخلاقی اقدار کے مخالف ہے۔

فلم کا پلاٹ ہندوستانی پنجاب کے گرد گھومتا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ریاست منشیات کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے یہ دکھایا گیا ہے کہ کیسے اوپر سے لے کر نیچے تک جنتا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ چاہے وہ سیاستداں ہو، پولیس ہو، ڈاکٹر اور میڈیکل سٹور والے ہوں یا فارماسسٹ، یہ سب اس ریکیٹ کا مختلف طریقے اور سطح پر حصہ ہیں۔

یہ سنگین مسئلہ کیسے حل ہوگا یہ تو وہاں کے سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنان بتا سکتے ہیں مگر میں یہ بتا سکتی ہوں کہ یہ ہندوستان سے پروڈیوس ہونے والی بہترین فلوں میں سے ایک ہے۔

مکمل تجزیہ دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھئے:


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments