گجرات کے خاتون اور مرد ٹیچر کلاس روم میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے


خاتون اور مرد ٹیچر کلاس روم میں انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ویڈیو لیک ہوگئی

 

بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے والی جگہ یعنی اُن کا سکول بلاشبہ ایک مقدس مقام ہے مگر جب معلمین خود ہی اس کے تقدس کو پامال کرنے پر اُتر آئیں تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ بچے ایسی جگہوں پر کیا سیکھ رہے ہوں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کو بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب یہ افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ ویڈیو ریاست گجرات کے داہود ڈسٹرکٹ کے ایک پرائمری سکول کی ہے اور اس میں دکھائی دینے والے دینے والے دونوں افراد اس سکول کے ٹیچر ہیں۔

اہل علاقہ نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھ کر سکول کے کلاس روم اور ٹیچرز کو پہچان لیا تھا جس کے بعد والدین نے متفقہ طور پر محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ شیطان صفت ٹیچرز کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے مرد اور خاتون کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے باقاعدہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).