کیا آپ 35000 روپے میں خاموشی خریدنا چاہیں گے؟


پیناسانک کی جانب سے تیار کردہ یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا ابھی خرید لیں 

 

   آپ توجہ سے کام کرنا چاہتے ہیں یا انہماک سے مطالعے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں ، آپ کے لئے پیناسونک کی اس تازہ ترین پیشکش سے بڑھ کر دلکش چیز کوئی نہیں ہو سکتی۔ دراصل یہ ہے ہی کام میں خلل ڈالنے اور توجہ خراب کرنے والوں کا توڑ۔یہ آپ کے کانوں کو شور سے اور آنکھوں کو ارد گرد کے مناظر سے محفوظ رکھنے والا آلہ ہے جو آپ کی توجہ کو سو فیصد آپ کے کام پر رکھنے میں حیرت انگیز مدد فراہم کرتا ہے۔

گہرے رنگ کے مٹیریل سے بنا یہ پردہ آپ کے آس پاس کے منظر کو دونوں آنکھوں کی اطراف سے محدودکر دیتا ہے جس سے آپ کی توجہ صرف سامنے رہتی ہے۔ ’’ویئر سپیس‘‘ کے نام سے تیار کی گئی یہ پرڈکٹ اپنے اندر شور کو ختم کرنے والے ہیڈ فون بھی رکھتی ہے جن کی وجہ سے آس پاس ہونے والا شور آپ کو سنائی نہیں دیتا ۔ آپ ایک ہجوم میں بھی بیٹھے ہوں تو یہ پرڈکٹ آپ کو ارد گرد کے ماحول سے بے خبر کردیتی ہے اور آپ یوں محسوس کرنے لگتے ہیں گویا بالکل الگ تھلگ پرسکون بند جگہ پر بیٹھے ہوں ۔

اس پراڈکٹ کی تیاری پیناسونک فیوچر لائیو لیبارٹری میں کی گئی ہے اور اسے بنانے کیلئے فیشن ڈیزائنر کیونیہیکو موریناگا کی مدد بھی لی گئی ۔ یہ آپ کے ویژن کو اتنا محدود کردیتی ہے کہ آپ صرف اپنے کمپیوٹر اور کی بورڈ کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا وزن 300 گرام ہے اور اسے پہننے سے آپ کو سر پر کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔ وئیر سپیس کی قیمت 260 ڈالر، یعنی تقریباً 34700 پاکستانی روپے ہے، اور سال 2019 سے اس کی فروخت کا آغاز ہوجائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).