آئی فون استعمال کرنے والے زیادہ خوش کیوں رہتے ہیں؟


آئی فون استعمال کرنے والے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں یا اینڈرائیڈ؟ تحقیق میں انتہائی حیران کن جواب مل گیا

 

آپ آئی فون کے مالک ہیں یا اینڈرائڈ استعمال کرتے ہیں، اس کا تعلق صرف آپ کے امیج تک محدود نہیں ہے بلکہ اس بات سے بھی ہے کہ آپ زندگی سے کتنے مطمئن اور خوش ہیں۔ دراصل آئی فون اور اینڈائڈ صارفین کے درمیان رقابت کی فضاء تو ہمیشہ سے چل رہی ہے مگر اب ان معاملات کی بھی چھان بین ہونے لگی ہے کہ مختلف قسم کا فون رکھنے والوں کی شخصیت میں کس طرح کے اوصاف پائے جاتے ہیں، اور ان میں سے ایک ہم وصف یہ بھی ہے کہ کون زیادہ خوش رہتا ہے۔

ٹیکنالوجی ادارے ’سلیک ڈیل‘ کی جانب سے ایک ہزار آئی فون صارفین اور ایک ہزار اینڈرائیڈ صارفین کا سروے کروایا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان خوشی، لائف سٹائل اور سماجی رویے کا فرق پایا جاتا ہے۔ آئی فون صارفین عمومی طور پر زیادہ خوش رہتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ مال دار ہوتے ہیں اور شاپنگ پر بھی زیادہ اخراجات کرتے ہیں۔ ان کے دوستوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے۔ وہ سال میں زیادہ چھٹیاں گزارتے ہیں اور سیلفیاں بھی زیادہ بناتے ہیں۔

آئی فون صارفین ہر مہینے اینڈرائیڈ صارفین کی نسبت ملبوسات اور میک اپ بیوٹی پروڈکٹس پر تقریباً دو گنا زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں۔ دولت کے لحاظ سے آئی فون صارفین اینڈرائیڈ صارفین سے تقریباً دو گنا آگے پائے گئے ہیں۔ لائف سٹائل پر کیے جانے والے ان کے اخراجات بھی اینڈرائیڈ صارفین کی نسبت تقریباً دو گنا زیادہ پائے گئے ہیں۔ آئی فون مالکان ایک بڑی رقم اُن اشیاء پر خرچ کرتے ہیں جو انہیں خوبصورت اور دلکش بنانے میں مدد کر سکیں، مثال کی طور پر جدید ترین فیشن کے ملبوسات، مہنگے جوتے ، میک اپ اور بیوٹی پراڈکٹس وغیرہ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).