چوہدری نثار نے پارٹی بھی چھوڑی اور الیکشن بھی ہار گئے: رانا ثنا اللہ


سابق وزیر قانون پنجاب اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا معاملہ ان کا ذاتی ہے میں اس پر کچھ نہیں کہ سکتا۔

پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری نثار اور نواز شروف کا معاملہ ان کا ذاتی ہے۔ میری دعا ہے کہ چوہدری نثار جس کیفیت میں ہیں اللہ اس سے انہیں جلد نکالے۔ چوہدری نثار نے پارٹی بھی چھوڑ دی اور انہیں الیکشن میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا اس لیے ان کوتھوڑا ٹائم دینا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).