نیند نہ آنے پر جمائما خان کو پاکستانیوں نے کیا مشورے دئیے؟


عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی نیند اڑ گئی

 

 وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ آج کل راتوں کو سو نہیں پا رہی ہیں اور اس حوالے سے جب انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا تو پاکستانی ان کی مدد کیلئے میدان میں کود پڑے اور انہیں طرح طرح کے مشورے بھی دینے شروع کر دیئے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستانی عوام جمائمہ کو کتنا پسند کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ نے کچھ دن پہلے آسیہ بی بی کے معاملے پر مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے او ر مذاکرات کرنے پر عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھاتاہم اب جمائمہ نے راتوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ اپنے چاہنے والوں کو بتایا تو ٹویٹر پر ایک طوفان سا برپا ہو گیا ۔

جمائمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں بیڈ پر جاﺅں اور فور ی سو جاﺅں جس کے بعد صبح عام لوگوں کی طرح تازہ دم ہو کر اٹھوں ، بجائے اس کے کہ میں آنکھیں بند کروں اور تمام پریشانیاں میرے دماغ میں کسی آندھی کی گھومنے لگیں ، کیا کوئی اور بھی ایسا ہے جو کہ راتوں کو سو نہیں پاتا ؟۔“

ان کی پریشانی کو دیکھ فضل محمود نامی صارف میدان میں آئے اور انہوں نے جمائمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ آپ کر سکتی ہیں ، عشاءکی نماز پڑھیں اور اپنے سابق شوہر کی طرح اللہ پر ایمان رکھیں ، اللہ کی حفاظت ، رحمت اور رہنمائی آپ کے اور آپ کے بچوں کے ساتھ رہے ۔

عبدالباری نامی صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ عمران خان کی بہت اچھی بیوی تھیں ۔“

بشیر کشمیری نامی صارف کا کہناتھا کہ ” میری خواہش ہے کہ آپ عمران خان کے پاس واپس آجائیں۔“

ڈاکٹر سلیمان خان نامی صارف کا کہناتھا کہ ” آپ کچھ دنوں کیلئے پاکستان آ جائیں ، آپ کو روز مرہ کی ایک ہی جیسی روٹین سے چھٹی کی ضرورت ہے ۔“

عمر نامی صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کو ’چٹکی‘ کاٹتے ہوئے کہا کہ ” اچھا تو آپ انہیں یاد کر رہی ہیں ، یہ کسی کو بتانے کا انتہائی مزیدار طریقہ ہے ، اللہ آپ کو امن اور اچھے خواب نصیب فرمائے۔“

آشا خانم غازی نے جمائمہ گولڈ سمتھ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو حجامہ کروانا چاہیے ۔“

امتیاز ڈار نے مضحکہ خیز بات کہی کہ ” میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ، عمران خان آپ کو بہتر علاج کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں ۔“

سہیل نامی صارف نے اپنا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” بھابھی ، میرے خیال میں آپ کے خیالات میں کوئی چیز اٹک گئی ہے اگر آپ اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں تو آپ بہت اچھی نیند سو سکیں گی ۔“

شاکر نامی صارف کا کہناتھا کہ ” آپ جیسے لوگوں کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتاہے ، میری خواہش ہے کہ میں آپ کی تمام پریشانیاں دو ر کر دوں اور آپ کی زندگی کو مشکلات سے دور کردوں کیونکہ آپ بہترین کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔“

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں