کیلیفورنیا میں بار میں شوٹنگ، کم از کم بارہ ہلاک


امریکہ اجتماعی شوٹنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہر کالیفورنیا کے علاقے تھاؤزینڈ اوکس کے ایک بار میں ہونے والی فائرنگ سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شوٹنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر بیس منٹ پر بارڈر لائن بار اینڈ گرل نامی بار میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیئے

‘رائفل ایسوسی ایشن نے سیاستدانوں کو خریدا ہوا ہے‘

سٹیون پیڈک کی ’گرل فرینڈ‘ امریکہ پہنچ گئیں

حکام نے حملہ آور سمیت بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حملہ کے وقت بار میں ایک کنٹری میوزک نائٹ جاری تھی اور اطلاعات کے مطابق وہاں کم از کم 200 لوگ موجود تھے۔

پولیس کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکہ اجتماعی شوٹنگ

وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد چاروں طرف افرا تفری پھیل گئی۔ کچھ لوگوں نے کرسیوں سے کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی، جبکہ کچھ نے باتھ رومز میں چھپنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے حملہ کے دوران شاید دھویں کے گرنیڈ اور کم از کم ایک خود کار ہتھیار کا استعمال کیا۔

زخمی ہونے والے ایک شخص نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ گولیوں کی آواز ایسی تھی جیسی آتش بازی ہو رہی ہو۔

انہوں نے کہا ’ہم سب زمین پر گر گئے ۔ موسیقی چلانے والی ڈی جے میری دوست ہے۔ اس نے موسیقی بند کر دی اور پھر چاروں طرف چیخوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp