بوٹسوانا: شیروں سے جان بچاتے ہوئے سیکنڑوں بھینسیں ڈوب گئیں


بوٹسوانا اور نیمبیا کے درمیان واقع دریا میں ڈوب کر سینکڑوں بھینیسں ہلاک ہوگئیں۔

بوٹسوانا کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں جا اتریں۔

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھینیس وہاں پھنس گئی تھیں کیونکہ دریا کا دوسرا کنارہ اونچا تھا اور وہ اس پر چڑھ نہیں سکیں اور بھگدڑ کا شکار ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اتنی بڑی تعداد میں بھینسوں کو ڈوبتے نہیں دیکھا۔

بوٹسوانا کے حکام کے مطابق اندازاً 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔ مقامی افراد ان بھیسنوں کو اپنے گھروں میں لے گئے ہیں تاکہ ان کا گوشت کھا سکیں۔

ایک اور مقامی سائمن میچیلٹی شخص کے مطابق یہ ریوڑھ غیر معمولی طور پر کافی بڑا تھا جس میں کم از کم 1000 بھینسیں تھیں۔

انھوں نے وہاں کی تصویریں بھی بنائیں۔

سائمن نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے منگل کی رات شیروں کے دھاڑنے کی آوازیں سنی تھیں اور جب بدھ کی صبح وہ دریا پر گئے تو انھوں نے سینکڑوں بھینسوں کو مرے ہوئے پایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کی رات مطلع ابر آلود تھا اس لیے چاندنی کی عدم موجودگی میں بھینسوں کو کچھ نظر بھی نہیں آیا۔

سائمن کا کہنا تھا کے مقامی لوگوں نے ان بھینسوں کو کھانے کی غرض سے دریا سے نکال لیا ہے تاہم حکام نے انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp