صحت مند نوجوانوں کو بھی مردانہ کمزوری کی دوا کیوں استعمال کرنا پڑتی ہے ؟


’اب صحت مند نوجوانوں کو بھی مردانہ کمزوری کی دوا استعمال کرنا پڑتی ہے‘ ماہرین نے افسوسناک انکشاف کردیا، انتہائی شرمناک وجہ بھی بتادی

جنسی کمزوری کے شکار مردوں کے لیے ’ویاگرا‘ سمیت کئی طرح کی ادویات موجود ہیں تاہم فی زمانہ جنسی اعتبار سے صحت مند نوجوان بھی ان ادویات کی لت میں پڑ چکے ہیں، جس کی اب ماہرین نے ایک انتہائی شرمناک وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی ادارے ’ دی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”انٹرنیٹ عام ہونے کے باعث فحش فلمیں ہر آدمی کی دسترس میں آ گئی ہیں اور نوجوان نسل کی اکثریت ان کی لت میں پڑ چکی ہے۔ ان فلموں کی وجہ سے نوجوان نسل کو لاحق ہونے والے دیگر طبی و اخلاقی نقصانات کے ساتھ ساتھ یہ فلمیں صحت مند ہونے کے باوجود ان میں جنسی طاقت کی گولیوں کا عادی ہونے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

ریمنڈ فرانسس نامی ماہر کا کہنا تھا کہ ”فحش فلموں میں اداکار مردوں کو جس طرح طاقتور اور ان کے مباشرت کے دورانیے کو طویل دکھایا جاتا ہے، ایسا حقیقی زندگی میں ممکن نہیں، خواہ مرد کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ان فلموں کے زیراثر صحت مند مرد بھی جنسی طاقت کی ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور ان کے ہاتھوں اپنی جنسی زندگی تباہ کر رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی سروے کیا جس میں معلوم ہوا کہ نوجوانوں میں جنسی طاقت کی گولیاں کس قدر نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ 36سالہ مائیکل تھامپسن نامی ایک شخص نے ماہرین کو بتایا کہ وہ فحش فلموں کی وجہ سے اوائل عمری میں ہی جنسی طاقت کی گولیوں کا اس قدر عادی ہو گیا کہ شادی ہونے تک یہ گولیاں اس پر بے اثر ثابت ہونے لگی تھیں اور اب اس کی جنسی زندگی برباد ہو چکی ہے اور اس کی طلاق بھی ہو چکی ہے۔

برطانوی شہر نیوکاسل کے 29سالہ سیبسٹین نامی نوجوان نے بھی اپنی ایسی ہی کہانی سنائی جو نوعمری میں ان گولیوں کی لت میں پڑ کر جنسی و جسمانی صحت تباہ کر چکا ہے۔اس نے بھی ان ادویات کی طرف راغب ہونی کی وجہ فحش فلموں کو قرار دیا۔ماہرین کے مطابق فحش فلموں نے نوجوانوں کو جنسی کارکردگی کے حوالے سے نفسیاتی طور پر کمزور بنا دیا ہے۔ جنسی طاقت کی گولیوں سے ان میں خود اعتمادی آتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).