میں چاہوں تو 20 بچے پیدا کرنا افورڈ کرسکتا ہوں: تجزیہ کار حسن نثار کا انکشاف


نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف دانش ور حسن نثار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو تاریخ ایک محسن کے طور پر یاد رکھے گی۔ جوں جوں وقت گزرتا جائے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار کی قدروقیمت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے کی طرح ہنر اور جسم کی بھی زکوٰة ہے، یہ زمانہ تعداد نہیں، استعداد کا ہے۔ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں اعتدال اور میانہ روی ہے۔ ہمارے ملک میں جو خوشحال ہیں وہ عقل بھی رکھتے ہیں اور جو بدحال ہیں وہ عقل نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ادا کار رنگیلا کی دوتین بیویاں تھیں اور وہ اپنے بچوں سے کہا کرتا تھا کہ ”اﺅ تو ں کدے وچوں ویں“۔

اصل مسئلہ بچے پیدا کرکے خرچ افورڈ کرنے کا نہیں بلکہ توجہ دینے کا بھی ہے۔ میں خود چاہوں تو 20 بچے افورڈ کر سکتا ہوں، ان کو اچھی تعلیم دلا سکتا ہوں لیکن ان پر توجہ کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ جس طرح آباد ی بڑھ رہی ہے، کتنی بھی ترقی ہو جائے، آبادی اس کو کھا جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).