آرمی چیف کا افغان صدر کو فون : چارسدہ حملے پر شواہد کا تبادلہ


\"armyآئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے رہنماو¿ں سے چارسدہ حملے کے شواہد پر تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ حملے کے ذمے داروں تک پہنچنے میں تعاون کا مطالبہ کیا کیونکہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے نے افغان ٹیلی فون کے ذریعے دہشت گردوں کو ہدایات دیں۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چارسدہ حملے میں افغاں سموں کو استعمال کیا گیا۔ دہشت گردوں کے مرنے کے بعد بھی ان کے فون پر افغان سم سے کالیں آ رہی تھی۔ واضح رہے سانحہ چارسدہ میں 20 لوگ شہید ہوئے جن میں سے 18 طلبا اور 2 سٹاف ممبر تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments